ریحام خان کی کتاب ایمیزون پر ریلیز
ریحام خان کی کتاب ایمیزون پر ریلیز
صحافی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب معروف ویب سائٹ ایمیزون پر ریلیز کر دی گئی۔
صفحات(563) پر مشتمل کتاب کا نام ’ریحام خان‘ ہے اور اس میں مصنفہ نے اپنی زندگی کے اہم واقعات کی تفصیلات درج کی ہیں۔
اس کتاب کی ریلیز قبل ہی اس کا مبینہ مواد لیک ہو گیا تھا۔ لیک ہونے والے مواد میں ان کے سابق شوہر عمران خان اور دیگر شخصیات کے حوالے سے درج معلومات کی وجہ سے پاکستانی سیاست اور انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہوا۔
ایمیزون ویب سائٹ پر کتاب کے حوالے لکھا گیا ہے کہ اس میں سماج اور سیاست سے جڑے حساس معاملات کو بیان کیا گیا ہے اور اس کی مصنف کو کتاب کی وجہ سے دھمکیوں، ہراسگی اور زندگی کو خطرے جیسے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حمزہ علی عباسی اور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے ریحام خان پر مذکورہ کتاب کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ایک لاکھ پاؤنڈ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جب کہ برطانیہ میں بھی ایک لاء فرم کے ذریعے عمران خان کے قریبی دوست ذوالفقار بخاری عرف ذلفی بخاری، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز رحمان اور ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون نے بھی ریحام خان کو نوٹسز بجھوائے گئے۔
It's out! Available in paperback in the UK and select territories. Available worldwide in Ebook format at https://www.amazon.com/dp/B07FDZT2HZ/ref=cm_sw_r_cp_awdb_t1_gQXrBbSA86ZJD
#getdare #shabqadarpak
Leave a Comment